ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ، قومی ٹیم میلبرن سے سڈنی پہنچ گئی
12-31-2023
(لاہور نیوز)دورہ آسٹریلیا پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کیلئے میلبرن سے سڈنی پہنچ گئی ہے۔
پاکستانی ٹیم تیسرے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کے سلسلے میں یکم اور 2 جنوری کو پریکٹس کرے گی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے دونوں میچز میں فتوحات سمیٹ کر آسٹریلین ٹیم پہلے ہی دو صفر کی برتری حاصل کر چکی ہے۔