ایشین شوٹنگ کی سالانہ رینکنگ جاری، ٹاپ ٹین میں پاکستانی شوٹرز بھی شامل

12-31-2023

(ویب ڈیسک) ایشین شوٹنگ کی سالانہ رینکنگ جاری کردی گئی، ٹاپ ٹین کی فہرست میں پاکستانی برانز میڈلسٹ کشمالہ طلعت اور جی بشیر کے نام بھی ٹاپ ٹین فہرست میں شامل ہیں۔

پاکستانی خاتون شوٹر کشمالہ طلعت نے 10 میٹرایئرپسٹل میں 5 ویں پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کی 25 میٹرایئرپسٹل میں وہ 15 ویں پوزیشن حاصل کر سکیں۔ کشمالہ طلعت نے اس سال ایشین گیمز میں 10 میٹرایئرپسٹل میں برانزمیڈل جیتا اور ساتھ ہی کسی بھی کیٹیگری میں پاکستان کی بہترین شوٹر کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔ مَردوں کی 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل کیٹیگری میں جی ایم بشیر 8 ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ مردوں کی اسکیٹ میں عثمان چند کا 10 واں جبکہ 10 میٹرایئر پسٹل کیٹیگری میں پاکستانی شوٹر گلفام کا 14 واں نمبر رہا۔