چاہتا تھا رضوان ٹی 20 کا کپتان بنے،غلطی سے شاہین بن گیا: شاہد آفریدی

12-31-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مزاحیہ انداز میں محمد رضوان کو قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانےکی خواہش کا اظہار کردیا۔

آسٹریلیا میں ایک تقریب کے دوران شاہد آفریدی نے محمد رضوان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان  اپنےکھیل پر ہر وقت فوکس کرتے ہیں،کون کیا کر رہا ہے؟محمد رضوان کو کسی سےکوئی غرض نہیں ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کی اپنے کھیل پر توجہ مجھے بہت پسند ہے۔ شاہد آفریدی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں چاہتا تھا کہ رضوان ٹی ٹوئنٹی کا کپتان بنے لیکن غلطی سے شاہین کپتان بن گیا۔ شاہد آفریدی کی بات سن کر ان کے داماد اور قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی اوررضوان سمیت تقریب میں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔