اداکار فیصل قریشی نے پاکستانی سینماز کی بحالی کا حل بتا دیا

12-30-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستانی سینماز کی بحالی کیلئے بالی ووڈ فلمیں لگانی پڑیں گی۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں فیصل قریشی کا کہنا تھاکہ سب سے پہلے پاکستان میں  سینماگھروں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہوگا، سینمابھی وہ جس کا ٹکٹ سستا ہو، جسے عام آدمی بھی دیکھ سکے، کیونکہ مہنگا ٹکٹ وہ نہیں خرید سکتا۔   انہوں نے مزید کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ پاکستانی سینما چلانے کے لیے باولی ووڈ کی فلمیں لگانا ہوں گی کیونکہ پاکستانی عوام انڈین فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں، اس میں کسی کی مرضی نہیں چل سکتی، پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا ہوں گے۔