ماہرین نے پالتو جانوروں کو عمر رسیدہ افراد کی ذہنی صلاحیت کیلئے بہتر قرار دے دیا

12-30-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہےکہ وہ عمر رسیدہ افراد جو اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ تنہا رہتے ہیں، ان میں ذہنی صلاحیت دیگر تنہا رہنے والے معمر افراد کے مقابلے میں بہتر ہوتی ہے۔

ماہرین کی جاری کردہ تحقیق میں ان عمر رسیدہ افراد کی بہتر ذہنی صلاحیت پر روشنی ڈالی گئی ہے جو پالتو جانوروں کے مالک ہیں اور تنہا زندگی بسر کر رہے ہیں۔تحقیق میں اوسطاً 66 سال کے 7,945 معمر شرکا اور پالتو جانوروں کے درمیان تعلق کا پتہ لگایا۔ نتائج میں پالتو جانور رکھنے کی وجہ سے شرکا کی ذہنی صلاحیت میں بہتری کا انکشاف ہوا۔ معمر افراد نے بول چال، اس میں روانی اور یادداشت میں بہتری کا مظاہرہ کیا۔