شان مسعود عظیم کپتان بننے جارہے ہیں،محمد عامر کا کپتان کے حق میں ٹویٹ

12-30-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد عامر نے ٹویٹ کیا کہ شان مسعود عظیم کپتان بننے جارہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق میلبورن ٹیسٹ کے نتیجے پر رد عمل دینے کے لئے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کپتان شان مسعود کی تعریف کرتے ہوئے پیشگوئی کی کہ وہ ایک عظیم کپتان بننے جا رہے ہیں۔   اپنے پیغام میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے لیے بد قسمتی، اس میچ میں انہوں نے بہتر کرکٹ کھیلی اور مجھے لگتا ہے کہ یہ آسٹریلیا سے آسٹریلیا میں میچ جیتنے کا اچھا موقع تھا۔محمد عامر نے کہا کہ لیکن میں یہ ضرور کہوں گا کہ شان مسعود پاکستان کے لیے ایک عظیم کپتان بننے جا رہا ہے۔