رواں سال کے دوران ملک میں سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر کتنا اضافہ ہوا؟جانئے
12-30-2023
(ویب ڈیسک)رواں سال 2023 میں مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 35 ہزار900 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان میں 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 19.50فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 2023 کے دوران عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 264 ڈالر اضافہ ہونے سے سال کا اختتام 2082 ڈالر فی اونس پر ہوا۔ دریں اثنا 2023میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت مجموعی طور پر 35900روپے کے اضافے سے 220000روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 30779روپے کے اضافے سے 188615روپے ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ سونے کی مقامی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں ملک کو درپیش زرمبادلہ کے بحران، اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان اور معیشت کی سنگین صورتحال کی وجہ سے غیریقینی کیفیت شامل رہی ہے۔