جماعت اسلامی کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے گئے

12-30-2023

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے دستخط سے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے۔

لیاقت بلوچ کو این اے 123 اور این اے 128 سے پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم کو این اے 126 سے ٹکٹ جاری کیا گیا، میاں محمد اسلم کو این اے 46 سے ٹکٹ ملا، صاحبزادہ طارق اللہ کو این اے 5 سے ٹکٹ دیا گیا۔ حافظ نعیم الرحمان کو این اے250 کراچی کیلئے ٹکٹ جاری کیا گیا، جاوید قصوری کو لاہور کے حلقہ 124 کیلئے ٹکٹ دیا گیا، مولانا عبدالاکبر چترالی کو چترال کے حلقہ این اے 1 کیلئے ٹکٹ جاری کیا، خلیق احمد بٹ کو لاہور کے حلقہ این اے 130 کیلئے ٹکٹ ملا۔