درمیانی عمر میں معاشی حالات کی تنگی کس خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کے خطرات بڑھا تا ہے؟جانئے
12-30-2023
(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہاہے کہ درمیانی عمر میں معاشی دھچکا لگنا ڈیمینشیا کے خطرات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔
ماہرین کی جانب سے تحقیق میں 50 سے 65 برس کے درمیان ایسے 8000 افراد کا مطالعہ کیا گیا جو 2 برس سے زائد کے عرصے میں اپنی 75 فیصد دولت گنوا چکے تھے۔ تحقیق میں بڑی مقدار میں پیسے گنوانے کے دباؤ کا تعلق دماغی کارکردگی میں واقع ہونے والی تنزلی کی رفتار میں اضافے سے دیکھا گیا۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جنہیں معاشی دھچکوں کا سامنا کرنا پڑا تھا ان کے ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے امکانات مالی اعتبار سے مستحکم افراد کی نسبت 27 فیصد زیادہ تھے۔ٹیسٹ میں یہ بھی دیکھا گیا کہ وہ افراد جنہوں نے زیادہ پیسے گنوائے تھے ان کی ذہنی کارکردگی کی رفتار میں تیزی سے کمی آئی تھی۔تاہم اچانک معاشی دھچکے اور دماغی کارکردگی اور ڈیمینشیا کے درمیان تعلق صرف 65 برس تک کے افراد میں دیکھا گیا۔ تحقیق کے مصنفین نے بتایا گیا کہ 65 برس سے زیادہ عمر کے افراد دباؤ سے بھرپور وقوعات سے بھرپور انداز میں نمٹ سکتے ہیں۔تحقیق کے سربراہ مصنف ڈاکٹر جنگ گوؤ نے بتایا کہ مال گنوانے کا دھچکا صحت کو متاثر کر سکتا ہے،دولت میں کمی اور نئے قرضوں کا لیا جانا اس دھچکے کا سبب بنتا ہے۔