وسیم اکرم نے شاہینوں کی کوچنگ کاعہدہ قبول کیوں نہیں کیاتھا؟سوئنگ کے سلطان نے وجہ بیان کردی

12-30-2023

(ویب ڈیسک) سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کا عہدہ قبول نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

ایک  انٹرویو  میں وسیم اکرم  سے سوال کیا گیا کہ وہ پاکستان اور آسٹریلین ٹیم میں کس کی کوچنگ کو ترجیح دیں گے؟ جس پر سوئنگ کے سلطان نے حیران کن جواب دیا کہ میں کینگروز کی کوچنگ کرنا چاہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلین ٹیم کی کوچنگ کو ترجیح دینے کی وجہ میری اہلیہ نہیں بلکہ دباؤ کی کمی ہے، جس کی وجہ سے مجھے کوچنگ کی ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کرنے کا بہتر موقع ملے گا۔ واضح رہے کہ سابق کرکٹر اس وقت پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران کمنٹری پینل کا حصہ ہیں جبکہ پاکستان سپر لیگ میں معروف فرنچائز کراچی کنگز کے ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں۔