موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ، 9 جنوری تک بڑھا دی گئیں

12-30-2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ موسم سرما کی چھٹیاں 9 جنوری تک بڑھا دی گئیں۔

موسم سرما کی شدت میں اضافہ کے پیش نظر چھٹیوں میں اضافے کا معاملہ زیر غور تھا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایک ہفتے تک اضافے پر غور شروع کیا تھا اور محکمہ موسمیات سے بھی اگلے پندرہ بیس دن کی رپورٹ مانگی تھی۔  واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں سردی کی شدت کو دیکھتے ہوئے والدین نے چھٹیوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔ موجودہ شیڈول کے مطابق چھٹیاں یکم جنوری تک تھیں جو کہ اب نئے شیڈول کے مطابق بڑھ کر 9 جنوری تک ہو گئیں۔