سی بی ڈی پنجاب نے والٹن روڈ اپ گریڈیشن پر کام مزید تیز کر دیا

12-30-2023

(لاہور نیوز) کیپٹن کرنل شیر خان شہید فلائی اوور کی کامیاب تکمیل کے بعد سی بی ڈی پنجاب نے والٹن روڈ اپ گریڈیشن پر کام مزید تیز کر دیا۔

سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے والٹن روڈ اپ گریڈیشن کے دورے کے بعد جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سی او او سی بی ڈی پنجاب بریگیڈیئر ریٹائرڈ منصور جنجوعہ اور نیسپاک کے افسران موجود تھے۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر والٹن روڈ اپ گریڈیشن پر تمام مشینری اور ورک فورس کے ساتھ کام کر رہے ہیں، اولین ترجیح ہے کہ بارشوں سے پہلے والٹن روڈ پر سیوریج کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیں۔