سردی کے باعث ڈینگی مچھر دم توڑنے لگا، کیسز میں نمایاں کمی
12-30-2023
(لاہور نیوز) سردی کی وجہ سے ڈینگی مچھر دم توڑنے لگا۔ شہر لاہور میں کیسز میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔
لاہور میں گزشتہ روز 6 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ 24 گھنٹے کے دوران صوبے میں 8 مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے آٹھ، پنجاب بھر میں 25 مریض زیر علاج ہیں۔ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 7027 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال راولپنڈی میں 2654، گوجرانوالہ 1591 اور ملتان میں 1464 مریض رپورٹ ہوئے۔ سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کا کہنا ہے ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔