سیلز ٹیکس گوشواروں میں جعلسازی کرنے والے ہیکرز کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایات جاری

12-30-2023

(ویب ڈیسک) ایف بی آر کو سیلز ٹیکس گوشواروں میں جعلسازی کرنے والے ہیکرز کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

وفاقی ٹیکس محتسب کا کہنا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ممبران کے خلاف جعلی خریداریوں اور فروخت کو حذف کرنے کے معاملے کو حل نہ کرنے کی شکایات آئی ہیں، اس کے علاوہ ستمبر 2023 کے مہینے کیلئے رجسٹرڈ لوگوں کے سیلز ٹیکس ریٹرن کی معلومات کو ہیکرز کے ذریعے جعلسازی میں استعمال ہونے کی بھی شکایات ملی ہیں۔ فیڈرل ٹیکس محتسب آرڈیننس 2000 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایسے بے ضمیر افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ شکایت کنندہ نے بتایا ہے کہ ان کی ذاتی معلومات، لاگ ان پاس ورڈ تبدیل ہوا ہے، پاس ورڈ بازیافت بھی نہیں ہو رہا، موبائل نمبر اور ای میل بھی ہیکرز نے تبدیل کر دیا۔