مریم نواز شریف کے لاہور اور سرگودھا کے تمام حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور
12-30-2023
(لاہور نیوز) چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز شریف کے لاہور اور سرگودھا کے تمام حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔
ترجمان کے مطابق مریم نواز نے قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 119 اور این اے 120 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے۔ مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں پی پی 159، پی پی 160 اور پی پی 165 اور پی پی 80 سرگودھا سے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پارٹی جن حلقوں سے فیصلہ کرے گی مریم نواز شریف وہاں سے الیکشن لڑیں گی۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات شیڈول ہیں۔