حکومت قانونی کردار سے پاکستان سٹیل ملز بحال کر سکتی ہے، گوہر اعجاز
12-30-2023
(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا ہے حکومت اپنا ذمہ دارانہ قانونی کردار ادا کرے تو پاکستان سٹیل ملز کو بحال کیا جا سکتا ہے۔
وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے ٹڈاپ (ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان) اور پاکستان سٹیل ملز پر مشتمل اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کی بندش اور بربادی کی وجوہات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ گوہر اعجاز نے کہا 1982 سے 2023 تک آڈٹ کیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ پاکستان سٹیل ملز کی بحالی قانونی کردار ادا کر کے ممکن ہے، حکومت / ایس آئی ایف سی اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے تو پاکستان سٹیل ملز کو دوبارہ فنکشنل کیا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر کو اگلے ماہ کے آغاز میں مصر میں منعقد ہونے والی ”چوتھی پاک-افریقہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ کانفرنس(پی اے ٹی ڈی سی)”اور سنگل کنٹری نمائش (ایس سی ای)کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔