ٹیکس جمع کرکے آئی ایم ایف کی ایک شرط پوری کر دی گئی

12-30-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان نے 4.44 ہزار ارب روپے سے زیادہ کا ٹیکس جمع کرکے آئی ایم ایف کی ایک شرط پوری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس 730 ارب روپے اضافے سے 2.13 ہزار ارب روپے وصول کیا گیا جو ہدف سے زیادہ ہے۔ اسی طرح سیلز ٹیکس 20 فیصد اضافے سے 1.5 ہزار ارب روپے جمع ہوا جو ہدف سے کم ہے۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 265 ارب روپے جمع ہوئے، کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 540 ارب روپے، ایف بی آر کو 3.6 ملین انکم ٹیکس ریٹرن موصول ہوئے۔ واضح رہے کہ ٹیکس سال 2022 میں 5.3 ملین افراد نے سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرائے تھے جن میں سے کچھ فائلر نے زیرو ٹیکس جمع کرایا تھا۔