ایل ڈی اے سٹی کے الاٹیز کی10 سال بعد سنی گئی، آج قبضہ ملے گا

12-30-2023

(لاہور نیوز) انتظار ختم،ایل ڈی اے سٹی کے الاٹیز کی10 سال بعد سنی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ذاتی کاوشوں سے ایل ڈی اے سٹی کے الاٹیز کو 10برس بعد آج پلاٹس کا قبضہ دیا جائے گا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی آج ایل ڈی اے سٹی کا دورہ کریں گے اور الاٹیز کو پلاٹس کے قبضے کے لیٹرز دیں گے۔ پہلے مرحلے میں ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر سی بلا ک کے الاٹیز کو پلاٹس کا قبضہ دیا جا رہا ہے۔  1200 کنال پر مشتمل سی بلاک میں 5،10،ایک کنال اور دو کنال کے رہائشی اور کمرشل 1612 پلاٹس ہیں، جناح سیکٹر،سی بلاک کے بعد مرحلہ وار دیگر بلاکس میں بھی ڈویلپمنٹ جلد از جلد مکمل کرکے قبضہ دیا جائے گا۔  صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر، چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر لاہور وڈی جی ایل ڈی اے، سی سی پی او لاہور، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔