توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈزریفرنسز پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی

12-30-2023

(لاہور نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز میں درخواست ضمانت کے معاملے پرسماعت بغیر کارروائی 4 جنوری تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کی طبیعت ناسازی کے باعث عدم دستیابی پر ملتوی کردی ۔   سماعت میں نیب کی جانب سے ضمانت درخواستوں پر دلائل دیے جانے تھے جبکہ وکیل صفائی لطیف کھوسہ نے دلائل مکمل کر لیے تھے۔ بانی پی ٹی آئی نے دونوں ریفرنسز میں ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔