'بینک ہولی ڈے': پیر کو تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے

12-30-2023

(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ تمام بینک اور مالیاتی ادارے پیر کو ”بینک ہولی ڈے“ کے باعث بند رہیں گے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کو تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں میں کوئی عوامی لین دین نہیں کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں اور مائیکرو فنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔