اےاین ایف کی 4 کارروائیاں ، 238 کلو منشیات برآمد

12-30-2023

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے 4 کارروائیوں کےدوران 238 کلو منشیات برآمدکرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں کراچی، پسنی، چمن اورراولپنڈی میں کی گئیں،   کارروائی کے دوران  4کلو 300گرام آئس،234  کلو چرس برآمد کرلی گئی ۔ ترجمان کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزم کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔