چوہنگ: گھر میں آگ لگنے سے میاں ،بیوی بیٹی سمیت جھلس کر جاں بحق

12-30-2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے چوہنگ میں گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے میاں،بیوی اپنی بیٹی سمیت جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ چوہنگ میں پیش آیا، جہاں گھر میں نامعلوم وجوہات کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس کی لپیٹ میں آکر 3 افراد جھلس کر جان کی بازی ہار گئے، مرنے والوں میں میاں، بیوی اور ان کی بیٹی شامل ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت افتخار، ثمینہ اور ارم کے ناموں سے ہوئی ہے، آگ کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پا لیا تاہم ابھی تک آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔