میلبرن ٹیسٹ میں شاہینوں کو شکست،مصباح الحق نے ہارکی وجہ بیان کردی
12-29-2023
(ویب ڈیسک) سابق کپتان اور سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے میلبرن ٹیسٹ میں ناقص فیلڈنگ کو شکست کی بڑی وجہ قرار دے دیا۔
تفصیلات کےمطابق اپنے بیان میں مصباح الحق کا کہنا تھاکہ میلبرن ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم مجموعی طور پر بہتر کھیلی لیکن اہم مواقع ضائع ہونے سے پوزیشن خراب ہوئی، میچ کی دونوں اننگز میں 2 اہم کیچ ڈراپ کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بطور کپتان شان مسعود نے بہتر فیصلے کیے اس کی بیٹنگ کارکردگی بھی سب سے بہتر رہی۔ آسٹریلیا میں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے کنڈیشنز مشکل ترین ہوتی ہیں کسی بھی ٹیم کے لیے وہاں پرفارمنس دینا آسان نہیں رہا۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اپنی سرزمین پر آسٹریلیا کو شکست دینا بہت مشکل کام ہے، پاکستان کھلاڑی بہت کم تیاری کے ساتھ سیریز کھیلنے گئے، لڑکے بھی زیادہ تجربہ کار نہیں تھے، پاکستانی ٹیم کو زیادہ اچھی تیاری کے ساتھ وہاں جانا چاہیے تھا۔