شاہینوں پر سختی کیوں کی جارہی ہے؟محمد حفیظ نے وجہ بیان کردی

12-29-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کھلاڑیوں پر سختی کرنے کی وجہ بیان کردی۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ جب کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہا ہوتا ہے تو وہ آفیشل ڈیوٹی پر ہوتا ہے اور اس دوران آپ سو نہیں سکتے، اگر اس دوران کوئی سو رہا ہے تو آپ بتائیں مجھے کیا وہ اپنی ڈیوٹی پوری کررہا ہے؟ حفیظ نے دوران کانفرنس رپورٹر سے سوال کیا کہ اگر آپ یہاں پریس کانفرنس میں سوئیں گے تو سوال کیسے کریں گے؟ظاہر ہے اسکے لیے آپکو جاگنا ہوگا اسی طرح کرکٹر کو پرفارم کرنے کیلئے فوکس کرنا پڑے گا۔