لاہورسیالکوٹ موٹروے پر کار الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

12-29-2023

(لاہور نیوز) لاہور سیالکوٹ موٹروے پر کار الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر کالا شاہ کاکو کے قریب کار کا ٹائر پھٹنے سے پیش آیا، حادثے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک خاتون کو  شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں تاب نہ لاتے ہوئے خاتون بھی دم توڑگئیں۔ ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار فیملی عمرہ کی سعادت سے واپسی پر لاہور ایئرپورٹ سے سمبڑیال جارہی تھی، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے منتقل کردیا گیا۔