الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی شیڈول میں تبدیلی کر دی
12-29-2023
(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک بار پھر الیکشن 2024ء کیلئے جاری شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر کے بجائے 13 جنوری تک کی جائے گی۔ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیل 16 جنوری تک دائر کی جا سکے گی جبکہ اپیلٹ ٹربیونل 19 جنوری تک اپیلیں نمٹائیں گے۔ مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست 23 جنوری کو آویزاں کی جائے گی۔