2023تاریخی عمارات کی بحالی کے حوالے سے شاندار رہا

12-29-2023

(لاہور نیوز) 2023 تاریخی عمارات کی بحالی کے حوالے سے شاندار رہا۔ تاریخ کے متعدد نقوش کو بحال کر دیا گیا۔

2023کے اختتام پر تاریخ کے بے شمار نقوش ابھی ماضی کی نسبت کہیں زیادہ اچھی حالت میں دکھائی دینے لگے ہیں۔ رواں سال کے دوران روشنائی گیٹ، میاں میر لائبریری، شاہ غوث لائبریری ، بریڈلے ہال اور رحمت علی ہال سمیت دم توڑتی ہوئی متعدد تاریخی عمارات کو نئے سرے سے بحال کر دیا گیا جن سے اِن کی چمک دمک میں کہیں زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔  ڈی جی پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیرٹیج ایریاز اتھارٹی کامران لاشاری کا کہنا ہے احسن بات یہ بھی ہے کہ چٹا گیٹ، پانی والا تالاب ، مقبرہ جہانگیر، شاہی قلعے کے متعدد حصوں سمیت کئی دیگر مقامات پر بھی کام جاری ہے جس کے مکمل ہونے پر لاہور ایک نئے رنگ اور روپ میں دکھائی دے گا۔ کچھ شک نہیں کہ جاری منصوبوں کی تکمیل سے سیاحت کو مزید فروغ حاصلہو گا۔