اشیائے خورونوش غریب کی پہنچ سے بدستور دور
12-29-2023
(لاہور نیوز) اشیائے خورونوش غریب کی پہنچ سے بدستور دور ہے۔ پولٹری مصنوعات کی خریداری مشکل تر ہو گئی۔
موسم سرد اور مہنگائی کا بازار گرم ہے۔ برائلر گوشت مزید 2 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 494 روپے ہو گئی۔ فارمی انڈے 2 روپے مہنگے، فی درجن سرکاری قیمت 368 روپے مقرر، مارکیٹ میں انڈے 450 روپے درجن بیچے جا رہے ہیں۔ مٹن 2 ہزار 200 روپے جبکہ بیف 1200 روپے فی کلو ہے۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 7 سبزیوں کے دام بڑھا دئیے گئے۔ اوپن مارکیٹ میں سبز مرچ 150 ، لیموں 80 ، بینگن 100 روپے فی کلو مل رہے ہیں۔ کریلے 450 ، بند گوبھی 160 ، شلجم 70 ، گاجر دیسی 80 روپے فی کلو ہے۔ پھلوں میں سیب 400 روپے فی کلو جبکہ کینو 300 اور کیلے 200 روپے فی درجن تک فروخت کئے جا رہے ہیں۔ عوام کہتے ہیں پیاز اور ٹماٹر کی خریداری انتہائی مشکل ہو چکی ہے، گوشت کیسے خریدیں ؟ مارکیٹ میں گرانفروشی کا سلسلہ بھی نہ رک سکا۔ دکاندار سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس اشیاء مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں۔