اگلے میچ میں کم بیک کریں گے: شان مسعود

12-29-2023

(ویب ڈیسک) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم میں ورلڈ کلاس بولرز ہیں مگر اگلے میچ میں کم بیک کریں گے۔

میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 237 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور گرین کیپس کو میچ میں 79 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم میچ کے بعد ٹیسٹ کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ بولرز نے 20 وکٹیں لیں یہ بہت اچھی چیز ہے، بیٹرز کو اچھا آغاز ملا لیکن بڑے سکور میں تبدیل نہ کر سکے۔ شان مسعود کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم میں ورلڈ کلاس بولرز ہیں مگر اگلے میچ میں کم بیک کریں گے۔ واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بولرز کی کارکردگی تو شاندار رہی لیکن بیٹرز نے ان کی کارکردگی پر پانی پھیر دیا۔ بابر اعظم کا بلا چلا نہ شان مسعود نصف سنچری کو سنچری میں ڈھال سکے۔