ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی، روپیہ مستحکم ہونے لگا

12-29-2023

(لاہور نیوز) ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے جس سے روپے کی قدر دوبارہ بحال ہونے لگی ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 83 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔