دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا ٹریننگ کیمپ آج سے شروع ہوگا

12-29-2023

(ویب ڈیسک) دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہوگا۔

تربیتی کیمپ میں عباس آفریدی، اعظم خان، فخر زمان، حسیب اللہ، افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان حصہ لیں گے۔ احمد شہزاد، عارف یعقوب، کامران غلام اور عامر خان کے نام بھی کیمپ میں مدعو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ محمد عمران، محمد حارث، عمیر بن یوسف، ساجد علی اور شہاب خان بھی کیمپ میں شامل ہوں گے۔ نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان کے سکواڈ میں 3 وکٹ کیپرز کو شامل کیا گیا ہے۔ لاہور میں یاسر عرفات کی نگرانی میں تربیتی کیمپ 3 جنوری تک جاری رہے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچزکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 سے 21 جنوری تک نیوزی لینڈ میں ہوگی۔