نامور کلاسیکل موسیقار چھوٹے غلام علی خان کی آج 37 ویں برسی منائی جا رہی ہے

12-29-2023

(لاہور نیوز) نامور کلاسیکل موسیقار اور گلوکار چھوٹے غلام علی خان کی آج 37 ویں برسی ہے۔ مخصوص انداز گائیکی کے بادشاہ چھوٹے غلام علی ٹھمری، غزل سمیت سبھی کو یکساں مہارت سے گاتے تھے۔

قصور کے موسیقار گھرانے سے تعلق رکھنے والے استاد چھوٹے غلام علی خان کو نہ صرف دھرپد اندازِ گائیکی پر ملکہ حاصل تھا بلکہ خیال، ترانہ، ٹھمری، دادرا اور غزل، سبھی کو وہ یکساں مہارت سے گاتے تھے۔ چھوٹے غلام علی خان ایک عرصہ تک لاہور آرٹس کونسل میں موسیقی کی تربیت کے لئے قائم اکیڈمی سے وابستہ رہے۔ ملک میں کلاسیکی موسیقی کو فروغ دینے اور اس کی تربیت کے لئے کام کرنے پر حکومت پاکستان نے 1985 میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی عطا کیا۔ 29 دسمبر 1986 کو چھوٹے غلام علی خان لاہور میں وفات پا گئے اور میانی صاحب قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔