اے این ایف کی ملک گیرکارروائیاں ، منشیات برآمد، 7ملزمان گرفتار

12-29-2023

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے 7 کارروائیوں میں209 کلو گرام منشیات برآمد کرلی جبکہ 7 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، پشین اور پشاورمیں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران  116کلو گرام آئس،121 کلو ہیروئن برآمد کی گئی ۔ ترجمان کے مطابق  11کلو200 گرام چرس، 75 کلو مارفین بھی  برآمد کی گئی ، گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔