سپریم کورٹ نے آج مقرر ہونے والے مقدمات کی کازلسٹ بھی منسوخ کر دی

12-29-2023

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ کی جانب سے آج بھی سماعت کیلئے مقرر ہونے والے مقدمات کی کاز لسٹ کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

آج بروز جمعتہ المبارک 29 دسمبر کو قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بنچ نے سماعت کرنا تھی، کاز لسٹ بنچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے منسوخ کی گئی ہے۔ گزشتہ روز 28 دسمبر کو بھی بنچ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت کیلئے مقرر مقدمات ڈی لسٹ کیے گئے تھے، قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے مختلف مقدمات کی سماعت کرنا تھی۔