مسلم لیگ ن کا جنوری کے تیسرے ہفتے سے انتخابی جلسے کرنے کا فیصلہ
12-28-2023
(حسن رضا) مسلم لیگ ن نے جنوری کے تیسرے ہفتے سے 6 فروری تک ملک بھر میں انتخابی جلسے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف ملک بھر میں 14 جلسوں سے خطاب کریں گے، شہباز شریف 18 جلسوں سے خطاب کریں گے، مریم نواز، حمزہ شہباز بھی انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ ذرائع ن لیگ کے مطابق انتخابی جلسے لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، کراچی سمیت 27 اضلاع میں کئے جائیں گے، انتخابی جلسوں سے متعلق حکمت عملی کو حتمی شکل جنوری کے دوسرے ہفتے تک دیدی جائے گی۔