نگران پنجاب حکومت کا کریم بلاک مارکیٹ چوک میں انڈر پاس تعمیر کرنے کا پلان

12-28-2023

(لاہور نیوز) ڈیزائن میں تبدیلی کے ساتھ ماضی کا ایک اور منصوبہ زندہ ہو گیا۔ کریم بلاک مارکیٹ چوک میں 2 ارب 80 کروڑ روپے سے انڈر پاس تعمیر کیا جائے گا۔

ایل ڈی اے نے پنجاب حکومت سے منصوبہ شروع کرنے کی استدعا کر دی۔ کریم بلاک مارکیٹ کے مقام پر فلائی اوور کے بجائے انڈر پاس کی تعمیر کا منصوبہ پیش کر دیا۔ کریم بلاک انڈر پاس کو سپلیمنٹری گرانٹ کے ذریعے شروع کرنے کی استدعا کی گئی۔ نگران پنجاب حکومت نے نئے ترقیاتی پیکیج میں کریم بلاک انڈر پاس کا منصوبہ شامل کر لیا۔ کریم بلاک انڈر پاس کی تعمیر کیلئے 2 ارب 80 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ لاہور نیوز نے کریم بلاک انڈر پاس کا ڈیزائن حاصل کر لیا۔ جناح ہسپتال سے کریم بلاک جانے والی سڑک پر انڈر پاس تعمیر ہو گا۔ انڈر پاس دو طرفہ اور دو دو لین پر مشتمل ہو گا۔ انڈر پاس کی تعمیر کے لئے اراضی ایکوائر نہیں کی جائے گی۔