لاہور: سابقہ بیوی کا قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

12-28-2023

(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں سابقہ بیوی سمیت چار افراد کا قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سلمان نے گزشتہ رات مدعی مقدمہ کے گھر کے باہر فائرنگ کی ، ملزمان نے پولیس کے پہنچنے پر ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پر فائرنگ کر دی ، فائرنگ کے تبادلے میں سلمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان نے چند روز قبل شادی ہال کے باہر فیصل آباد سے آئی فیملی کو قتل کیا تھا۔ پولیس نے ملزم کی لاش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔