وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں پاکستانی سفرا کی کانفرنس طلب کر لی

12-28-2023

(ویب ڈیسک) وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں پاکستانی سفرا کی کانفرنس طلب کر لی۔

دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق تمام سفرا سے پاکستان کی خارجہ پالیسی سے متعلق مستقل کے لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس میں سال 2023 کے دوران دیئے گئے اہداف اور ان پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا، وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سیکرٹری خارجہ وزرائے خارجہ کانفرنس کی سربراہی کریں گے۔ وزرائے خارجہ کانفرنس 29 سے 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔