پیٹ کمنز نے بابراعظم کی وکٹ والی ڈیلیوری کو ’’ ڈریم بال‘‘ قرار دیدیا

12-28-2023

(ویب ڈیسک) آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے بابراعظم کے آؤٹ ہونے والی ڈیلیوری کو ‘ڈریم بال’ قرار دے دیا۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز اور سپنر ناتھن لیون نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا اور ہوم سائیڈ کومستحکم پوزیشن پر لے آئے۔ میچ میں اہم موڑ اس وقت آیا جب آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے خطرناک بابراعظم کو صرف ایک رن پر آؤٹ کیا اور اس بال کو "ڈریم بال” قرار دیا۔ کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس میں کمنز نے کہا کہ یہ ایک ڈریم بال تھی یہی وہ چیز ہے جس کی آپ کوشش کرتے ہیں اور زیادہ تر ایسی گیندیں کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کہ یہ ڈیلیوری ہو جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ 50-50 بال ہوتی ہے جو چاہے سیونگ ان ہو یا آؤٹ۔ میں تھوڑا سا زاویہ بنانے کی کوشش کرتا ہوں میں نہیں جانتا کہ آگے کیا ہو گا تو امید ہے کہ بلے باز کو بھی معلوم نہیں ہوگا۔ کمنز نے عبداللہ شفیق کی اہم وکٹ بھی حاصل کی جنہوں نے 62 رنز بنائے تھے۔ آغا سلمان، صرف پانچ رنز بنا کر کمنز کا شکار ہونے والے تیسرے بلے باز تھے۔ آسٹریلوی باؤلنگ اٹیک کمنز کی قیادت میں اور لیون کے تعاون سے پاکستانی بلے بازوں کے لیے چیلنجنگ بن چکا ہے۔