سپریم کورٹ میں آج لگنے والے تمام مقدمات ڈی لسٹ کر دئیے گئے

12-28-2023

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے آج لگنے والے تمام مقدمات ڈی لسٹ کر دئیے گئے ہیں۔

رجسٹرار سپریم کورٹ آفس کی جانب سے مقدمات ڈی لسٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق سپریم کورٹ پاکستان میں آج کسی بھی مقدمے کی سماعت نہیں ہو گی۔ بنچ کی عدم دستیابی کے باعث مقدمات ڈی لسٹ کئے گئے ہیں، قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے آج مختلف مقدمات کی سماعت کرنا تھی۔