عثمان ڈار کی والدہ کے الزامات، خواجہ آصف نے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
12-27-2023
(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے عثمان ڈار اور ان کی والدہ کے الزامات پر انہیں ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر عثمان ڈار اور ان کی والدہ ریحانہ ڈار کو ایک، ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے نوٹس میں 14 روز کے اندر ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے، نوٹس میں عثمان ڈار کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا ذکر بھی کیا گیا۔