انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا
12-27-2023
(ویب ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے جس سے روپے کی قدر بحال ہونے لگی ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 17 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 20 پیسے پر بند ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 25 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے 75 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔