اوور بلنگ کا معاملہ: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری

12-27-2023

(ویب ڈیسک) نیپرا اتھارٹی نے جولائی اور اگست کے دوران صارفین سے اوور بلنگ کے معاملے پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے تقسیم کار کمپنیوں سے انکوائری پر 15 روز میں وضاحت طلب کر لی گئی، اتھارٹی کی جانب سے مختلف شکایات موصول ہونے پر نوٹس لیا گیا۔ اتھارٹی کے مطابق میٹر ریڈنگ کے درست نہ ہونے سے سلیب میں تبدیلی ہوئی، جولائی اور اگست میں میٹر ریڈنگ ہوئی ،نہیں یا درست نہیں کی گئی، ڈسکوز نے اوور بلنگ کی تو صارفین کو بلوں سے واپسی کرنا ہو گی۔ ذرائع کے مطابق ڈسکوز کی جانب سے انکوائری رپورٹ پر اتھارٹی کو مطمئن کرنا ضروری ہے۔