ڈیوس کپ ٹائی کا انعقاد ، بھارت نے ویزوں کیلئے نام پاکستان کو بھجوا دیے

12-27-2023

(لاہور نیوز) بھارت نے ڈیوس کپ ٹائی کے سلسلے میں ویزوں کے حصول کیلئے پاکستان ٹینس فیڈریشن سے رابطہ کیا ہے۔

 ڈیوس کپ ٹائی کیلئے بھارت نے 18 نام پاکستان ٹینس فیڈریشن کو بھجوائے ہیں، ویزوں کیلئے بھارتی فہرست میں 7پلیئرز اور 11 آفیشلز شامل ہیں۔ کپتان روہت پٹیل سمیت سات کھلاڑیوں کے نام ویزوں کیلئے دیئے گئے ہیں۔ آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر انیل کمار جین بھی وفد میں شامل ہیں۔ انڈین ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سمیت دیگر عہدیداران بھی ویزوں کے حصول کے خواہشمند ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان دو روزہ ٹائی 3 فروری سے اسلام آباد میں کھیلی جانی ہے۔ یاد رہے کہ آئی ٹی ایف نے بھارت کی ٹائی نیوٹرل مقام پر کرانے کی اپیل مسترد کر دی تھی۔