لاہور :مسلم لیگ ن نے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی پراعتراض دائرکردیا
12-27-2023
(لاہور نیوز) لاہور کے حلقہ این اے 122 میں مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کے بانی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کر دیا۔
ن لیگ کے وکیل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں لہذا الیکشن نہیں لڑسکتے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سرگودھا سے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور لاہور کے حلقہ این اے 127 سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پربھی اعتراض دائر کیا گیا ہے۔