بھارتی اداکارہ ممتاز بھی پاکستانی گلو کارغلام علی کی مداح نکلیں

12-27-2023

(ویب ڈیسک) ماضی کی نامور بھارتی اداکارہ ممتاز بھی پاکستانی گلو کار غلام علی کی مداح نکل آئیں۔

بھارتی اداکارہ کے اعزاز میں لاہور میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں نامور پاکستانی گلوکار غلام علی بھی موجود تھے۔ استاد غلام علی نے اس موقع پر مشہور غزل ’چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے‘ پر آواز کا جادو جگایا۔ پاکستانی گلوکار کی مسحور کن آواز پر گلوکار وارث بیگ، اداکار احسن خان کے ساتھ بھارتی اداکارہ ممتاز بھی انہیں  داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں۔