موسم سرما میں بھی بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار میگا واٹ سے متجاوز
12-27-2023
(لاہور نیوز) موسم سرما میں بھی بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا۔
موسم سرما میں بھی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ ہونے لگی،میدانی علاقوں میں دھند کے باعث تکنیکی خرابیوں کی بھرمار ہو گئی، پانی کی کمی کے باعث ہائیڈل بجلی کی پیداوار میں کمی ہوئی جبکہ مہنگی بجلی بنانے والے پاور پلانٹس بھی بند ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی طلب 11500 میگاواٹ سے زائد ہے، بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا۔ لیسکو کی بجلی کی طلب 2200 میگاواٹ سے زائد جبکہ سپلائی 1800 میگاواٹ ہے، لیسکو کو 400 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ صوبائی دارالحکومت کے شہری علاقوں میں 4 سے 5 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا۔