پاکستان کی بینش سعید نے ایشین پرنسپل ایوارڈ جیت لیا

12-27-2023

(ویب ڈیسک) تعلیمی میدان میں پاکستان کو بڑا اعزاز مل گیا،خاتون پرنسپل بینش سعید نے ایشین پرنسپل ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

کینٹ پبلک سکول اینڈ کالج ملتان کی پرنسپل بینش سعید  نے یہ اعزاز بنکاک میں بیسٹ ایشین پرنسپل مقابلے میں اپنے نام کیا،مقابلے میں ایشیا کے پندرہ ممالک سے 2 ہزار 85  مرد و خواتین پرنسپلز شریک تھے۔ بینش سعید کو آن لائن ٹیچنگ،ماسٹر ٹریننگ، کوچنگ، تربیتی کورسز اور ایڈمنسٹریٹو اصلاحات میں ممتاز حیثیت کی بنیاد پر فاتح قرار دیا گیا۔ پرنسپل بینش سعید نے اپنا اعزاز وطن کے شہداء،غازیوں اور دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں تعلیم فراہم کرنے والے اساتذہ کے نام کر دیا۔