دورہ آسٹریلیا:قومی ٹیم کی سخت سکریننگ، جرمانوں کا بھی خدشہ

12-27-2023

(ویب ڈیسک) دورہ آسٹریلیا کے دوران قومی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کی جانب سے کھلاڑیوں کیلئے نئے ایس او پیز وضع کردئیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  نئے ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران اگر کوئی بھی کھلاڑی گراؤنڈ میں سویا ہوا دکھائی دیا یا وہ ایکٹو نظر نہ آیا تو اسے 500 ڈالر جرمانہ ہوگا۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے محمد حفیظ کی جانب سے نئی پابندیوں اور جرمانے کے اعلان پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔  کھلاڑیوں نے غیر رسمی گفتگو میں اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کو انڈر 16 کی ٹیم بنایا ہوا ہے اتنی سختی تو وہاں بھی نہیں ہوتی۔