میلبرن ٹیسٹ: پاکستانی بالرز نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

12-27-2023

(ویب ڈیسک) میلبرن ٹیسٹ میں پاکستانی بالرز نے ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

میلبرن میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بالرز نے کھیل کے دوسرے روز شاندار کم بیک کیا اور آسٹریلوی ٹیم کو محض 131 رنز کے اضافے کے بعد پویلین بھیج دیا، اس دوران بالرز نے 7 وکٹیں لیں۔ میلبرن ٹیسٹ میں پاکستانی بالرز نے بدقسمتی سے ایکسٹراز کی صورت میں مجموعی طور پر پہلی اننگز میں کینگروز کو 52 اضافی رنز فراہم کیے، جو تاریخی گراؤنڈ پر ایک اننگز میں ریکارڈ ہے۔ واضح رہے کہ میلبرن ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا اپنی پہلی اننگز میں 318 رنز بناکر آل آؤٹ ہوا ہے۔